Image Source : Facebook

سعودی عرب کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ،شہزاد ہ خالد بن عبدالعزیز کا انکشاف
12 جنوری 2019 (23:09) 2019-01-12

گوادر : سعودی وزیر برائے پٹرولیم و توانائی شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا.

پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور استحکام کیلئے دو اہمیت کے حامل ممالک ہیں ، پاکستان ، چین اور سعودی عرب کی دوستی اور باہمی اشتراک عالمی مثال ہوگا جبکہ وفاقی وزیر پٹرولیم غلا م سرور نے کہاکہ سعودی عرب کی شمولیت سے سی پیک منصوبے کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی، پاکستان اور سعودیہ گوادر میں آئل سٹی کے قیام کیلئے اگلے ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے ۔

ہفتہ کوگوادر میں چائینہ بزنس کمپلکس میں اجلاس ہو اجس میں جی پی اے کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی اور جی ڈی اے کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد بلوچ نے وفد کو گوادر پورٹ اور ترقیاتی کاموں کے حوالے بریفنگ دی ۔ سعودی وزیر برائے پٹرولیم و توانائی خالد بن عبدالعزیز نے کہاکہ پاکستان میں سعودی عرب تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور استحکام کیلئے دو اہمیت کے حامل ممالک ہیں ۔

شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے کہاکہ گوادر پورٹ ایک اہم خطے میں واقع ہے ، پاکستان ، چین اور سعودی عرب کی دوستی اور باہمی اشتراک عالمی مثال ہوگا جبکہ وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل نے کہاکہ سعودی عرب کی شمولیت سے سی پیک منصوبے کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔غلام سرور خان نے کہاکہ پاکستان میں ایگریکلچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہاکہ سعودی عربیہ کو پاکستان میں ایگریکلچر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں ۔ پاکستان اور سعودیہ گوادر میں آئل سٹی کے قیام کیلئے اگلے ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے ۔


ای پیپر