Image Source : Yahoo

 قبض سے پریشان افراد کیلئے انتہائی اہم نسخہ
12 جنوری 2019 (21:19) 2019-01-12

لاہور: قبض کی بیماری کا سامنا اکثر افراد کو ہو تا ہے اور انہیں اپنی زندگی میں اس کی وجہ سے بہت ساری مشکلات کا سامنا اُٹھانا پڑتا ہے ، قبض رہنا ذیابیطس جیسے مرض کی بھی ایک بڑی علامت ہو سکتا ہے ،ذیابیطس سے ہٹ کر کچھ اقسام کے کینسر لاحق ہونے کی صورت میں بھی قبض کی شکایت اکثر رہنے لگتی ہے ،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اکثر قبض رہنے کی شکایت رہتی ہے تو اس کو عام نہ سمجھیں ،ہم آج آپ کو قبض کے علاج کا انہتائی آسان نسخہ بتا تے ہیں.

زیتون کا خالص تیل قبض سے نجات کیلئے انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے ،اس کا استعمال نظام ہضم کو حرکت میں لاتا ہے جس کے نتیجے میں آنتوں کی صفائی ہوتی ہے اور اس کے مسلسل استعمال سے قبض کا عارضہ نہیں ہو تا ،بس ایک چائے کا چمچہ زیتون کا تیل صبح نہار منہ استعمال کریں کیونکہ ماہرین کے مطابق یہ خالی پیٹ بہترین کام کرتا ہے .

بینکنگ سوڈا بھی قبض کے علاج میں بہت مفید ثابت ہو تا ہے ،ایک چوتھائی کپ نیم گرم پانی میں چائے کا چمچہ بینکنگ سوڈا ڈال کر اس کو اچھی طر ح مکس کر لیں ،اس مکسچر کو پی لیں ،یہ بھی قبض دور کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہو تا ہے ،پانی ویسے بھی ایک نعمت ہے اگر روزانہ 8گلاس پانی کو معمو ل بنا لیا جائے تو قبض کی شکایت دور ہو جائے گی ۔

قبض ہونے کی کئی ایک وجو ہا ت ہیں اگر آپ سبزیاں خاص طور پر سبز سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں یا جسمانی وزن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں تو غذا میں کوئی بھی تبدیلی قبض کا باعث بن جا تی ہے ،اسی طرح مخصوص غذائیں جیسے زیادہ چربی یا فاسٹ فوڈ یا چائے ،کافی کی شکل میں کیفین کا بہت زیادہ استعمال بھی اس کا باعث بنتا ہے ،پانی کا کم استعمال کرنے سے بھی قبض کی شکایت کافی حد تک بڑھ جاتی ہے ،کولڈ ڈرنکس کا استعمال اگر ضرورت سے زیادہ کیا جائے تو قبض کا باعث بنتی ہیں ۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ ددر کشا ادویات سمیت آئرن سپلیمنٹ وغیر کا بھی استعمال کرتے ہیں تو یہ سب قبض کرنے کا سبب بنتی ہیں ۔


ای پیپر