Image Source : Facebook

مہاتیرمحمد کی پاکستان آمد ،شیڈول سامنے آگیا
12 جنوری 2019 (20:03) 2019-01-12

اسلام آباد :ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ 23 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے‘ جس میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون کے معاہدے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد 23 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے‘ مہاتیر محمد کے ہمراہ سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آئےگا، اس دوران سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون کے معاہدے کیے جائیں گے۔

مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر دورہ کریں گے۔اپنے دور ے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان‘آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔


ای پیپر