اداکار وماڈل مہوش حیات نے بیڈ پر اتاری تصویر شیئر کردی
سورس:   File photo
12 فروری 2021 (23:42) 2021-02-12

لاہور، اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں کو ناراض کردیا ۔ 

اداکارہ مہوش حیات پاکستان کی ٹاپ ماڈل واداکارہ سمجھی جاتی ہیں ان کے لاکھوں کی تعداد میں مداح بھی ہیں جو ان کی اداکاری اور ماڈلنگ کو پسند کرتے ہیں ۔ 

اداکارہ مہوش حیات کے مداح جہاں ان کی اداکاری اور ماڈلنگ سے متاثر ہیں وہیں وہ ان کی بولڈتصاویر پر تنقید کرنے سے باز بھی نہیں آتے ۔ 

اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنے بیڈروم میں کھنچوائی گئی تصویر شیئر کی جس میں وہ بالوں میں ہاتھ ڈالے بیڈ پر بیٹھی ہیں اور کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں ۔ 

کہنے کو تو یہ ایک تصویر تھی لیکن مہوش حیات کے مداحوں نے اس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ اداکارہ نے مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن لکھا کہ ’انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ خود سے ہی لڑ رہی ہیں‘۔ساتھ ہی انہوں نے ’فکرمند‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ہونٹوں کا ایموجی بھی استعمال کیا۔

 مہوش حیات کے کئی مداحوں نے ان کو شادی کا مشورہ دے  ڈالا تو کئی نے اس تصویر کو بولڈ قرار دیتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ۔ اداکارہ کی جانب سے مذکورہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان پر تنقید کی اور بہت عرصہ گزر جانے کے باوجود انہیں ملنے والے ’تمغہ امتیاز‘ ایوارڈ پر سوالات بھی اٹھائے۔

مہوش حیات کو 2019 میں ان کی بہترین اداکاری کی بدولت ’تمغہ امتیاز‘ ملا تھا تاہم ان کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے پر لوگوں نے ایک بار پھر سوال اٹھایا کہ انہیں کن کے کہنے پر ایوارڈ دیا گیا تھا؟

 ان کی تصویر پر بعض افراد نے اداکارہ کی جانب سے آئٹم سانگ کیے جانے اور بعض افراد نے ان کے بولڈ انداز پر بھی بات کرتے ہوئے ان کے لیے نفرت پر مبنی کمنٹس لکھے۔بعض افراد نے تو ان کی تصویر پر کمنٹ کیے کہ وہ لوگ حاضر ہوں، جنہوں نے تاحال اداکارہ کی ویڈیو نہیں دیکھی؟

بعض افراد نے اداکارہ کی تصویر کو دیکھ کر انہیں شادی کرنے کا مشورہ دیا تاہم کئی افراد نے اداکارہ کا ساتھ بھی دیا اور انہیں بہادر بھی قرار دیا۔

اداکارہ کی مذکورہ تصویر کو کئی شوبز شخصیات نے انسٹاگرام پر پسند کرتے ہوئے ان کے انداز کی تعریف بھی کی اور ساتھ ہی مہوش حیات نے شوبز شخصیات کا شکریہ بھی ادا کیا۔


ای پیپر