Tayyip Erdogan Big Achievement
12 فروری 2021 (22:58) 2021-02-12

انقرہ :ترکی کا ایک اور حیرت انگیز کارنامہ جس نے نہ صرف امریکہ بلکہ عالم اسلام کے دشمنوں کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔

ترکی نے جدید ٹیکنالوجی میں ایک اور سنگل میل عبور کر تے ہوئے ایک ایسی بوٹ تیار کر لی ہے جو بغیر کسی ڈرائیور کے خود کار سسٹم کے ذریعے چلتی ہے ،ترکی کی اس مسلح بوٹ نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ،ترکی نے بوٹ کو باقاعدہ سمندری حدود میں اپنے کام پر لگا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حیر ت انگیز صلاحیتوں کی مالک اس بوٹ کی رفتار 65 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور اس کی رینج 400 کلو میٹر کے قریب ہے ،اس بوٹ کے اوپر جدید ترین ہتھیار نصب کیے گئے ہیں جن کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے استعمال کیا جا تا ہے ،مسلح بوٹ دن اور رات وژن کی اہلیت رکھنے کے ساتھ ساتھ کیموفلاج کرنے بھی صلاحیت رکھتی ہے۔جس کا مشن ‏نگرانی، انٹیلی جنس، فوج کا تحفظ اور اسٹریجیٹک سہولتوں کی حفاظت کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس بوٹ کی تیاری میں کئی سال لگے ہیں ، جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس مسلح بوٹ کو سمندر میں اتار دیا گیا ‏ہے جو اپنے مشن میں مصروف ہے،واضح رہے اس سے قبل ترکی کی ڈرونز ٹیکنالوجی کی پہلے ہی پوری دنیا میں دھوم مچی ہوئی ہے ،آذربائیجان لڑائی میں کہا جاتا ہے کہ ترکی کے ڈرونز نے ناگورنا کاراباخ فتح کروانے میں ہی سب سے اہم کردار ادا کیاہے ۔


ای پیپر