جاوید میانداد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند، لگتا ہے بھارت کیخلاف سچائی بیان کرنے پر ایسا کیا گیا: سابق کپتان
سورس:   فوٹو:بشکریہ ٹوئٹر
12 فروری 2021 (22:44) 2021-02-12

لاہور:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا ٹوئٹر اکائونٹ بند کر دیا گیا ہے اور سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سچائی بیان کرنے پر میرا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے دور کے عظیم بلے باز جاوید میانداد نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کر دیا، لگتا ہے کہ ایسا بھارت کے خلاف سچائی بیان کرنے پر کیا گیا، میں اپنے ملک سے پیار کرتا ہوں، کوئی بھی پابندی مجھے سچ اور حق گوئی سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سچ بیان کیا ہے اور آئندہ بھی حق اور سچائی پر ڈٹا رہوں گا، اگر سماجی رابطے کے ذریعہ ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے تو اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔


ای پیپر