Eid and Rajab ka Chand
12 فروری 2021 (22:00) 2021-02-12

اسلام آبا د:رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو ا ،اجلاس میں ملک کی تمام زونل کمیٹیوں سے بھی رابطہ رکھا گیا ،اجلاس کے دوران ملک کے کسی کونے سے بھی چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،چاند دیکھنے کیلئے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ماہ رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران ملک بھر کی تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی رابطہ رکھا گیا، مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے ،یکم رجب المرجب14 فروری برو ز اتوار کو ہونے کا اعلان کیا ۔

 چاند دیکھنے کیلئے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا، چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے اب یکم رجب المرجب اتوار 14 فروری کو ہوگی،رجب المرجب کے چاند کی خبر کے بعد اہل اسلام نے رمضان المبارک کو شایان شان طریقے سے گزارنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ،رمضان المبارک کے آنے میں اب صرف دو ماہ کا وقت رہ گیا ہے ۔


ای پیپر