سنی لیون کی شوٹنگ میں غنڈوں کا راج
سورس:   File photo
12 فروری 2021 (21:59) 2021-02-12

ممبئی، بھارتی اداکارہ سنی لیون کی شوٹنگ کوغنڈوں نے رکوا دیا ۔ 

 اداکارہ سنی لیون ان دنوں ہدایت کار وکرم بھٹ کی نئی ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم شوٹنگ کے دوران چند غنڈے سیٹ پر پہنچ گئے اور پیسوں کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے سنی لیون کافی خوفزدہ ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ اسی دوران کچھ غنڈے وہاں پہنچ گئے جنہوں نے ہدایت کار وکرم بھٹ سے 14 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا، غنڈوں کو سیٹ پر دیکھ کر سنی لیوں خوفزدہ ہوگئیں اس دوران وکرم بھٹ نے ان کو گاڑی میں پہنچا دیا ۔

غنڈوں کی جانب سے اچانک پیسوں کے مطالبے پر وکرم بھٹ نے نہ صرف ویب سیریز کی شوٹنگ روک دی بلکہ دوسری جگہ پر شوٹنگ کے لیے اجازت بھی طلب کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  سیٹ پر پیسے مانگنے والے  افراد بالی ووڈ کے مشہور ایکشن ہدایت کار عباس علی مغل کے آدمی تھے جنہوں نے وکرم بھٹ سے اپنے پراجیکٹ کے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا ۔

ہدایت کار وکرم بھٹ کا کہنا ہے کہ اچانک غنڈوں کی جانب سے پیسے کے مطالبہ پر میں خود گھبراگیا تھا تاہم اب مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اس معاملے کو فائٹر ایسوسی ایشن دیکھ رہی ہے۔


ای پیپر