Molana Fazlurehman Big Announcement
12 فروری 2021 (21:42) 2021-02-12

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں تیار ہیں ،مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا لانگ مارچ ایک دن کا نہیں بلکہ کئی دن بھی ٹھہرنا پڑ سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری سے اہم گفتگو ہو چکی ہے جس میں دونوں لیڈروں نے لانگ مارچ سے متعلق گرین سگنل دیاہے ،انہوں نے لانگ مارچ ایک دن نہیں بلکہ کئی دن کا بھی ہو سکتا ہے ۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں مشترکہ امیداوار لانے کی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں ،تحریک انصاف کو اس وقت خوف ہے کہ ان کے پارٹی کے اپنے ہی اراکین ان کوشاید ووٹ نہیں دینگے اس لیے اوپن بیلٹنگ کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ،حالانکہ اگر دیکھا جائے تو 2018 کی سینٹ الیکشن میں سب سے زیادہ کرپٹ امیدوار تحریک انصاف ہی کے تھے ،مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ کوئی ہم سے خریدو فروخت کی بات ہیں نہیں کر سکتا ۔

دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں اعلان کردہ دھرنے کی مشروط حمایت کا عندیہ دے دیا ، میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اگر لانگ مارچ میں لاکھوں لوگ آئے تو صرف اس صورت میں دھرنے کی حمایت کی جائے گی ، اس حوالے سے لانگ مارچ میں لاکھ لوگ لانے کا ٹاسک بھی 2اپوزیشن جماعتوں کو سونپ دیا گیا ہے ، پی ڈی ایم فیصلے کی روشنی میں مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام ف کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ یہ دو جماعتیں اپوزیشن کے لانگ مارچ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔


ای پیپر