پی ایس ایل 2021 کو کامیاب بنانے کیلئے بڑا فیصلہ، سول ایوی ایشن نے اجازت دیدی
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
12 فروری 2021 (21:28) 2021-02-12

لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سی کیٹیگری ممالک کے کھلاڑیوں کے بعد میچز کی کورویج کیلئے غیر ملکی کمنٹیٹر اور پروڈکشن ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت دیدی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا آغاز 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے اور افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ ‏گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ سی اے اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر کمنٹیٹرز سمیت 10 دیگر افراد کو پاکستان آنے کی اجازت دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق جن افراد کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے جن میں دو جنوبی افریقی، ایک آسٹریلیا، ایک زمبابوے اور چھ برطانوی شہری شامل ہیں، نجی ایئرلائنز کے ذریعے‏کمنٹیٹر اور پروڈکشن ٹیم پاکستان پہنچےگی۔

واضح رہے کہ پروڈکشن ٹیم کاپاکستان پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا اور قرنطینہ میں رہنا ہو گا، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ سی ‏اےاے عرفان صابر نےاس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل چھ کے میچز کراچی اور لاہورمیں20فروری سے23مارچ تک ہوں گے اور کیٹیگری سی ممالک ‏کے مسافروں کی پاکستان آمد نیشنل کمانڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) سے مشروط ہے۔ 


ای پیپر