پی ایس ایل کیلئے ٹکٹوں کی پری بکنگ شروع، ایک شناختی کارڈ پر کتنی ٹکٹیں ملیں گی؟ درست معلومات جانئے
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
12 فروری 2021 (20:59) 2021-02-12

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں سٹیڈیم جا کر میچ دیکھنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ شرو کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کوویڈ 19 کی وجہ سے اس مرتبہ صرف آن لائن ٹکٹوں کی فروخت ہو گی اور فی شناختی کارڈ صرف ایک ٹکٹ خریدا جاسکے گا، فیملی ٹکٹ کیلئے ویب سائٹ پر الگ آپشن ہو گا جبکہ کم عمر بچوں کے ٹکٹ کیلئے ب فارم نمبر رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 14 انکلوژرز میں شائقین بیٹھیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر 7500 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق انکلوژر میں سیٹ کی نمبرنگ کے مطابق ٹکٹ دئیے جائیں گے، فیملی کیلئے دو انکلوژر مختص کئے جارہے ہیں، ہر انکلوژر میں کھانے پینے کے سٹالز لگائیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سےشروع ہورہاہے جو 22 مارچ تک جاری ہے اور گا اور افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے جبکہ کوویڈ 19 کی وجہ سے اس مرتبہ تمام میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔ 


ای پیپر