یوم کشمیر پر بھارتی فائٹر کو چاروں شانے چت کرنے والے احمد مجتبیٰ شاہد آفریدی سے ملاقات کے خواہشمند
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
12 فروری 2021 (20:14) 2021-02-12

لاہور: یومِ کشمیر پر بھارت کو شرمناک شکست سے دوچار کرنے والے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر احمد مجتبیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج آل رائونڈر شاہد خان آفریدی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق احمد مجتبیٰ نے شاہد آفریدی کی جانب سے نیک خواہشات پر مبنی ویڈیو پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سپورٹ کا شکرگزار ہوں اور مستقبل میں آپ سے ملنے کا خواہشمند ہوں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں احمد مجتبیٰ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اسی طرح پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرتے رہیں۔ 

واضح رہے کہ سنگاپور میں ہونے والے ون چیمپئن شپ کی لائٹ ویٹ کیٹگری کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں احمد وولورین نے بھارتی حریف کو محض چند سیکنڈز میں کاونٹر پنچ مار کر ناک آؤٹ کر دیا تھا جس پر دنیا بھر میں انہیں خوب پذیرائی ملی اور پاکستانیوں نے ان کے مستقبل کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 


ای پیپر