نوجوان کرکٹرز کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو انہیں کیا کرنا چاہئے؟ محمد حفیظ نے راز کی بات بتا دی
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
12 فروری 2021 (20:07) 2021-02-12

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آل رائونڈر محمد حفیظ نے نوجوان کرکٹرز کو کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے سوچ اور ویژن کو بڑا رکھنا چاہئے۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں نوجوان کرکٹرز کو پلاننگ اینڈ سیٹنگ گولز پر لیکچر دیتے ہوئے اور کہا کہ کامیابی کیلئے سوچ اور ویژن کو بڑا رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ اور ٹارگٹ سیٹ کئے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی بلکہ سخت محنت اور واضح ویژن کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

نامور آل رائونڈر نے مزید کہا کہ کامیابی محنت سے ملتی ہے اور اس کیلئے قربانی دینے سے گھبرانا نہیں چاہئے، سوچ اور ویژن کو بڑا رکھنا چاہیے۔ نوجوان کرکٹرز لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم کو مثبت انداز میں لیں، اسےکامیابی کی سیڑھی بنائیں، ہر وقت ملک کی نمائندگی کا سوچیں، اس سطح پر قلندرز کے کوچز کا ملنا بڑی بات ہے، قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر سے بہتر سہولیات آپ کو نہیں مل سکتیں۔


ای پیپر