’محمد رضوان کی بیٹنگ کی بدولت ہی پاکستان کو کامیابی ملی‘ شعیب اختر بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے 
سورس:   فوٹو: بشکریہ یوٹیوب
12 فروری 2021 (19:54) 2021-02-12

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے بھی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے جن کا کہنا ہے کہ ان کی عمدہ بیٹنگ اور سنچری کی بدولت ہی پاکستان کو کامیابی ملی۔ 

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں شاندار بیٹنگ اور زبردست فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان کی تعریفیں ہر جگہ ہو رہی ہیں اور اب شعیب اختر بھی ان کی تعیرف کرنے والوں میں شامل ہو گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی بیٹنگ کی بدولت ہی اور پاکستان کو کامیابی ملی ہے۔ 

واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں محمد رضوان نے بہت سے ریکارڈ بھی اپنے نام کئے، محمد رضوان تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔ محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں 64 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ 

علاوہ ازیں محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جبکہ ان سے قبل برینڈن میکالم نے بطور وکٹ کیپر تینوں فارمیٹس میں سنچریاں سکور کیں۔


ای پیپر