شلپا سیٹھی کے شوہر فحاشی کا گروہ چلاتے ہیں ، بھارتی اداکارہ کا الزام
سورس:   File photo
12 فروری 2021 (19:27) 2021-02-12

ممبئی ، فحش فلمیں بنانے پر گرفتار بھارتی اداکارہ نے معروف اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر پر بڑا الزام عائد کردیا ۔ 

بھارتی پولیس نے فحش فلمیں بنانے پر معروف اداکارہ گیہانا واسستھ  اور نودیگر افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ اسی سلسلے میں تحقیقات کے دوران ایک اور بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے والے گروہ کے سرغنہ ہیں اور وہ فحش فلمیں اپ لوڈ  کرنے کا باقاعدہ گروہ چلاتے ہیں ۔ 

 پریس کانفرنس میں اداکارہ نے کہا کہ فحش فلمز بنانے کے سلسلے میں جس شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ مشہور بزنس مین  راج کندرہ کا اسسٹنٹ ہے، فحش فلمز بنانے کے پیچھے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرہ کا ہاتھ ہے لہذا انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔

یاد رہے کہ ممبئی پولیس نے ایک نوآمیز اداکارہ کی شکایت پر ٹی وی اور فلم کی معروف آرٹسٹ گیہانا واسستھ کو گرفتار کیا تھا۔دوران تحقیقات پولیس نے مزید نو افراد کو گرفتار کیا جن پر الزام تھا کہ وہ لوگ نئے اداکاروں سے فحش فلمیں بنواکر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرتے  ہیں ۔ 


ای پیپر