آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پانچ روز کیلئے تماشائیوں کا داخلہ بند
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
12 فروری 2021 (19:09) 2021-02-12

میلبورن :آسٹریلیا میں جاری رواں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے میچز کے دوران پانچ روز کیلئے تماشائیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ روز تک آسٹریلین اوپن میں تماشائیوں کا داخلہ بند رہے گا، یہ فیصلہ وکٹوریہ گورنمنٹ کی جانب سے کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے کے بعد پانچ روز کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ 

ٹینس آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلین اوپن کے مقابلے پلان کے مطابق جاری رہیں گے لیکن اس دوران کوویڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا البتہ کل سے میچز کے دوران تماشائی نہیں ہوں گے، اور جن لوگوں نے اس دوران شیڈول میچز کے ٹکٹ خرید رکھے ہیں، وہ مکمل طور پر ری فنڈ کئے جائیں گے جس کے طریقہ کار کا اعلان جلد ہو گا۔


ای پیپر