دل دہلا دینے والے واقعہ ،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں 
12 فروری 2021 (19:07) 2021-02-12

واشنگٹن: امریکی تاریخ میں ایک اور انتہائی خوفناک حادثہ میں 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،ہرطرف افراتفری پھیل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس اس وقت خوفناک حادثہ پیش آیا جب بارش اور برفباری کے بعد سڑک پر پھسلن بہت زیادہ تھی ،امریکی پولیس کی نااہلی کی وجہ سے حادثے میں کاروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ،انتظامیہ کے مطابق اگر جائے حادثہ کو بروقت بند کر دیا جا تا تو یقینی طور پر جانی نقصان نہ ہوتا ۔

 امریکی ریاست ٹیکساس میں بارش اور برفباری کے بعد سڑک پر پھسلن کے باعث غیرمعمولی حادثہ پیش آیا، اس لرزہ خیز واقعے میں پانچ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ آپس میں ٹکرانے سے سو سے زائد گاڑیاں جن میں ٹرک اور ٹرالر بھی شامل ہیں تباہ ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق خطرناک حادثے کے بعد ٹیکساس ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ ریسکیو عملے نے آپریشن کے دوران متاثرہ گاڑیوں کو ایک ایک کرکے الگ کیا،حکام کا کہنا ہے کہ کئی زخمی افراد کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دیگر کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ حادثے سے متعلق وائرل ویڈیو میں کچھ گاڑیاں ہوا میں بھی اڑتی دکھائی دیں۔

حادثے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، ٹیکساس میں خراب موسم کے باعث متعلقہ ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔


ای پیپر