پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرین سیمی آج کراچی پہنچیں گے
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
12 فروری 2021 (18:58) 2021-02-12

لاہور : پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کیلئے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی آج رات کراچی پہنچیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2021ء میں شرکت کیلئے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، سینئر آل رائونڈر شعیب ملک، اوپننگ بلے باز امام الحق اور وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جبکہ ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں روی بوپارہ کل، ردرفورڈ اور مجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپین ٹیم کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 20 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی اور یہ ٹورنامنٹ 22 مارچ تک جاری رہے گا جس کے تمام میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 


ای پیپر