جاپان میں موبائل آفس کی سہولت
سورس:   File photo
12 فروری 2021 (18:54) 2021-02-12

ٹوکیو،عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملازمین کو موبائل آفس کی سہولت دے دی گئی ۔ 

عالمی وبا سے قبل 2019 میں جاپان میں 'ٹیلی کیوبز' کی سہولت سامنے آئی تھی جو کہ پورے ملک میں عوامی مقامات پر لگائے گئے تھے تا کہ گھر میں آن لائن کام کرنے والے ملازمین اپنی آسانی کے لیے یہاں بیٹھ کر سکون سے کام کرسکیں۔

ان ٹیلی کیوبز کا مقصد ملازمین کو کہیں بھی بیٹھ کر کام کرنے کی سہولت فراہم کرنا تھا کیونکہ اکثر ملازمین بزنس ٹرپ اور چھٹیوں میں کام نہیں کر پاتے تھے۔ٹیلی کیوبز کو پورے جاپان کے مختلف علاقوں میں رکھا گیا تھا جس کے تحت ملازمین اپنے گھر سے قریب کسی بھی ٹیلی کیوب میں بیٹھ کر سکون سے کام کر سکتے تھے۔لیکن جب عالمی وباء نے سب کو پریشان کردیا تو پھر ان ٹیلی کیوبز کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ 

یہ ٹیلی کیوبز ساؤنڈ پروف ہوتے ہیں یعنی ان میں بیٹھنے والے کو باہر کی آواز اور شور شرابا  سنائی نہیں دیتا ۔ جب کہ اس میں ایک ڈیسک، کمپیوٹر، پاور آؤٹ لیٹس اور کمپیوٹر میں ویڈیو کانفرنسنگ سافٹ ویئر موجود ہیں تاکہ یہاں آکر صارف سکون سے دفتری امور انجام دے سکیں۔

ٹیلی کیوب میں کام کرنے والی ایک صارف کا کہنا ہے گھر یا باہر کافی شاپ پر آن لائن میٹنگز کرنا بہت مشکل تھا اب اس ٹیلی کیوب سے ان کا یہ مسئلہ حل ہو گیا۔

 علاوہ ازیں ان ٹیلی کیوبز میں وینٹی لیشن سسٹم بھی موجود ہے جس سے کورونا وائرس کے خطرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔


ای پیپر