عطا تارڑ نے گرفتاری کا ڈرامہ رچایا، فردوس عاشق اعوان
سورس:   فائل فوٹو
12 فروری 2021 (17:56) 2021-02-12

لاہور: معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے اپنی گرفتاری کے حوالے سے ڈرامہ رچایا ہے کیونکہ وہ پولیس وین میں خود ہی زبردستی بیٹھے ہیں کیونکہ رنگ بازی اور شو بازی مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا عطا تارڑ اور عابد رضا نے ضمنی الیکشن میں گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی لیکن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ ضمنی الیکشن 19 فروری کو دو حلقوں میں ہونے جا رہے ہیں  اور عطا تارڑ سستی شہرت سمیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے سیاسی گیدڑ کا کردار ادا کیا۔ 

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ اور عابد رضا نے افراتفری پھیلائی۔ عطا تارڑ شاید سینیٹ میں پہنچنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ رنگ باز عطا تارڑ اپنی جماعت کو متاثر کر سکتے ہیں کسی اور کو نہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا عطا تارڑ کو ڈسکہ میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بعدازاں ان کو رہا کر دیا گیا۔ 


ای پیپر