PML-N\'s Attaullah Tarar arrested from Sialkot, says Azma Bukhari
12 فروری 2021 (17:20) 2021-02-12

وزیرآباد: پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما عطا تارڑ کو وزیر آباد سے گرفتار کر کے پولیس سٹیشن منتقل کیا لیکن بعد ازاں فوری طور پر ہی رہا کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عطا تارڑ کی گرفتاری کی تصدیق کی تاہم ان کی گرفتاری کیوں عمل میں آئی اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں آئیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان لوگوں نے انتخابی مہم چلانے کو جرم بنادیا ہے سیاسی مخالفین کیخلاف جھوٹا کیس بنانے ‏والوں سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے، مریم عطاتارڑ کو فوری طورپر رہا کیاجائے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی عطا تارڑ کی گرفتاری کی  تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس نے عطا تارڑ کو گرفتار کیا۔ وہ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے لیے ڈسکہ میں موجود تھے۔ 

بعد ازاں  مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے احتجاج کے بعد پولیس نے عطا تارڑ کو رہا کر دیا۔


ای پیپر