Pakistan Navy, Multinational Exercise, AMAN 2021, Flag-raising ceremony, Admiral M Amjad Khan Niazi
12 فروری 2021 (15:43) 2021-02-12

کراچی: پاک بحریہ کے زیراہتمام ساتویں کثیرالملکی بحری مشق "امن 21 "کا انعقاد ، کثیرالملکی بحری مشق "امن 21" میں شریک ممالک کی پرچم کشائی کی تقریب۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئرایڈمرل نوید اشرف تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ مشق میں 45 ممالک کے نمائندگان ، مبصرین اور سینئر افسران شریک ہوئے ، کثیر الملکی بحری مشق "امن 21" 16 فروری تک جاری رہے گی۔

نیول چیف محمد امجد خان نیازی کا امن مشق 2021 کیلئے پیغام ، کہا امن مشق کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن مشق میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اشتراک عمل فراہم کرتی ہے۔

امجد خان نیازی نے کہا کہ امن مشق میری ٹائم ماحول کیلئے محفوظ اور مستحکم راہ ہموار کرتی ہے۔ سمندر میں غیر متناسب طاقت کے توازن سے میری ٹائم ماحول خراب ہوتا ہے۔ پاکستان نیوی علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

نیول چیف نے کہا کہ بحرہند میں پاکستان نیوی بین الاقوامی اور ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔ امن مشق میں 45 ممالک کے جھنڈوں کو لہراتا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

ریئرایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ امن مشق میں شرکا کو خوش آمدید کہتے ہیں ، امید ہے مشق "امن 21" باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے مثبت ثابت ہوگی ، انہوں نے کہا کہ کثیرالملکی مشق کا مقصد خطے کی سلامتی اور استحکام کا فروغ ہے۔


ای پیپر