Senate Election 2021
12 فروری 2021 (15:33) 2021-02-12

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینٹ کا الیکشن لڑنے کیلئے اپنا نام سامنے آنے کے بعد فیصلہ واپس لے لیا ،یوسف رضا گیلانی نے فیصلے سے متعلق پارٹی کو آگاہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپنے سینئر ترین رہنما یوسف رضاگیلانی کو سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے نامزد کیا تھا ،خبریں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں جس میں اس بات کا شور شرابا تھا کہ یوسف رضاگیلانی کو بعد ازاں چیئرمین سینٹ کیلئے نامزد کیا جائیگا لیکن اچانک یوسف رضاگیلانی نے سینٹ الیکشن لڑنے سے ہی انکار کر دیا ہے ،تاحال یوسف رضا گیلانی کی طرف سینٹ الیکشن نہ لڑنے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ بنائے جانے کی خبریں گذشتہ کچھ روز سے گردش کر رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں متوقع نشستیں حاصل کرنے کے بعد چئیرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کا نام دے گی،لیکن پیپلز پارٹی   رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 12 سے 13 فروری تک جمع کروائے جا سکیں گے ، نامزد اُمیدواروں کے نام 14 فروری کو لگائے جائیں گے جس کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے اُمیدواروں کی جانب سے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہوگی۔


ای پیپر