Punjab Chief Minister, Usman Buzdar, PM Imran Khan, development issues, Lahore
12 فروری 2021 (14:52) 2021-02-12

لاہور : وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ، ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ، ترقیاتی امور پر گفتگو۔

وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سینیٹ انتخابات میں تیاریوں سے متعلق بریفنگ ، وزیراعلیٰ پنجاب کی پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ ، کہا تمام شہروں کیلئے یکساں ترقی کی پالیسی اختیار کی۔ جس پر وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو عوامی ریلیف کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان جیلانی پارک میں میواکی جنگل منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریف کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کو 51 اربن فاریسٹ سائٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں یونیورسل ہیلتھ کوریج ، سبزی منڈیوں میں اضافے کیلئے اقدامات پر غور ہوگا۔ اجلاس میں آٹے کی قیمت میں کمی کے حوالے سے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔


ای پیپر