China, BBC, World News, media code, UK authorities, license, China, global state TV network, CGTN
12 فروری 2021 (14:10) 2021-02-12

بیجنگ: چین کی بی بی سی ورلڈ نیوز کے خلاف بڑی کارروائی ، نشریاتی ضابطوں کی خلاف ورزی کے الزام میں بڑی پابندی عائد کر دی۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ بی بی سی ورلڈ نیوز میڈیا گائیڈ لائنز کی سنگین خلاف ورزی اور چین کے قومی مفاد کے خلاف کام کر رہا تھا جس کی وجہ سے اُس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس اقدام پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بی بی سی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بی بی سی دنیا کا سب سے با اعتبار بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ہے اور بغیر کسی خوف یا لالچ کے دنیا بھر سے منصفانہ اور غیر جانبدار خبریں رپورٹ کرتا ہے۔

دوسری جانب چین کا پہلا خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل ہونے میں کامیاب۔ چین نے جولائی میں اپنے مشن کو مریخ پر روانہ کیا تھا اور لگ بھگ 7 ماہ بعد وہ سرخ سیارے کے مدار میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔

تیان وین یکم کا تحقیقاتی مشن چار حصوں پر مشتمل ہے جس میں تحقیقاتی گاڑی سمیت دیگر سائنسی آلات بھی ہیں ، جو سرخ سیارے پر ممکنہ انسانی آبادی سے متعلق تحقیقات کرکے معلومات جمع کریں گے۔

خیال رہے کہ اس کامیابی کے بعد چین دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے جس کا مشن مریخ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکا ، سوویت یونین ، یورپین اسپیس ایجنسی ، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مشنز سرخ سیارے تک رسائی حاصل کرچکے ہیں۔


ای پیپر