New Lunar Year, China, celebration, Ox year, UNO, Xi Jinping
12 فروری 2021 (12:42) 2021-02-12

بیجنگ: چین میں نئے قمری سال کا آغاز ہوگیا ، شہر شہر چراغاں ، ہر طرف رونق اور جشن کا سماں ہے۔

خیال رہے کہ ہر نئے قمری سال کو کسی نہ کسی جانور یا پرندے سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اس بار نیا سال بیل سے منسوب کیا گیا ہے۔

فانوس ، لالٹینوں اور روشنیوں سے چینی شہروں کو سجا دیا گیا ، موسیقی اور ڈانس کے ساتھ مقامی فنکاروں کی پرفارمنسز پر مبنی رنگا رنگ 'گالا' بھی پیش کیا گیا۔

چین کے بازاروں اور سیاحتی مقامات پر رش لگ گیا ، ملک بھر میں رنگا رنگ تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت مختلف عالمی سربراہان کے چینی عوام کو نئے قمری سال کی مبارکباد کے پیغامات جاری۔

نئے قمری سال کی خوشی میں چین میں 11 سے 17 فروری تک عام تعطیل ہے۔ کروڑوں افراد اپنے آبائی گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔


ای پیپر