Security personnel, terrorists, Pakistan, ISPR, South Waziristan
12 فروری 2021 (12:22) 2021-02-12

اسلام آباد: جنوبی وزیر ستان کے علاقے میں رات گئے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ ، 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ کے تبادلہ میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، شہدا میں لانس نائیک عمران علی ، سپاہی عاطف جہانگیر ، سپاہی عزیز ، سپاہی انیس الرحمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ادھر وزیر اعظم عمران خان نے دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کا خون رنگ لائے گا۔

دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے تحصیل نواگئی چارمنگ میں پاک افغان سرحد کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ، آپریشن کے دوران سیکڑوں کلو گرام خطرناک بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس آئی کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد "را "کے ایما پر تخریب کاری کا منصوبہ رکھتے تھے۔


ای پیپر