molana tariq,pm imran khan,madina,viral,tweet,reality
12 فروری 2021 (12:12) 2021-02-12

لاہور :وزیر اعظم عمران خان کی ریاست مدینہ کی حمایت کرنے پر مولانا طارق جمیل کے افسوس والی ٹویٹ کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کے حوالے سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ٹویٹ کی حقیقت سامنے آگئی۔ اس ٹویٹ میں مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ ’’میں نے کہا تھا کہ عمران خان ریاست ریاست مدینہ بنائیں گے لیکن افسوس آج اس نے جس طرح سرکاری ملازمین پر ظلم کے پہاڑ توڑے یہ ریاست مدینہ میں نہیں ہوتا۔ مولانا طارق جمیل کے حوالے سے اس طرح کی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

مولانا طارق جمیل کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نے اس ٹویٹ کی تردید کی اور لکھاکہ میرا اس بیان سے کوئی تعلق نہیں اور یہ ایک جعلی ٹویٹ ہے۔اگر آپ کو درست بیان چاہیے تو اس کیلئے میرے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کو دیکھتے رہا کریں ٗ اللہ تعالیٰ ہمیں جھوٹی خبریں پھیلانے سے بچائے‘‘۔

یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل کی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں انہوں نے وزیر اعظم کی ریاست مدینہ پر افسوس کا اظہار کیا تھا لیکن اب یہ ٹویٹ جھوٹی ثابت ہوئی ہے۔


ای پیپر