PM Modi, BJP government, millions, dollars, fraud Indian Air Force
12 فروری 2021 (11:41) 2021-02-12

نیو دہلی: جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے اپنی ہی ائیر فورس کو کروڑوں کا ٹیکا لگا دیا۔

خیال رہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6.25 بلین ڈالر ٹھیکے سے نوازا ، بی جے پی کے وزیر نے کمپنی کو تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا۔

دوسری جانب بھارتی نیوی پہلے دن سے ہی ان جہازوں کو ان کی تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔

واضح رہے کہ مگ-21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ تیجا جہازوں کو متعارف کرایا گیا لیکن اب تک 60 فیصد تیجا گراؤنڈ ہو چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1970 کے بعد سے مگ 21 کے حادثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ جدید ہتھیاروں کی دوڑ میں چین اور پاکستان سے آگے نکلنے کے چکر میں مودی سرکار ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔ بھارت اپنی دفاعی قوت کو مزید بڑھانے کے لیے امریکا ، روس ، فرانس ، برطانیہ اور جرمنی سے خطرناک ہتھیار خریدتا ہے۔

واضح رہے کہ اربوں ڈالر ہتھیاروں پر خرچ کرنے کے باوجود بھارت چین اور پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ مودی سرکار کو چین اور پاکستان کی عسکری طاقت کا اندازہ ہے۔


ای پیپر