pti,leader,fidous ashiq awan,psl song,presented,better
12 فروری 2021 (10:00) 2021-02-12

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو بھی پی ایس ایل کا گیت پسند نہ آیا ٗ انہوں نے نصیبو لعل کی تعریف کی لیکن ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ انہیں بہتر انداز میں پیش کیا جا سکتا تھا۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے صحافیوں سے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے غیر رسمی گفتگو کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نصیبو لعل ہمارا لعل ہے لیکن انہیں نگینہ بنا کر قوم کی آواز بنا کر پیش کرنا چاہئیے تھا۔ انہوں نے پی ایس ایل کے گیت کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اسے مزید بہتر بنایا جاسکتا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا گانا ’’ میرا گروو‘‘ ان دنوں سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہے۔ اس حوالے سے عوام کی متضاد رائے آرہی ہے۔ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہترین گانا ہے جبکہ ایک طبقے نے اس گانے پر شدید تنقید بھی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ نصیبو لعل کو اس گانےمیں دیکھ کر کچھ لوگوں کو اچھا نہیں لگا اور وہ انہیں صرف پنجابی فلموں کے گانے گاتے ہی دیکھنا  چاہتے ہیں اور اس مقام پر انہیں قبول نہیں کر رہے ۔


ای پیپر