Prime Minister, Imran Khan, one-day, visit, Lahore, CM Punjab Usman Buzdar
12 فروری 2021 (09:39) 2021-02-12

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، وزیراعظم جیلانی پارک لاہور میں میاواکی (اربن فاریسٹ) کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیراعظم کو لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے ابتدائی طور پر 51 اربن فاریسٹ سائیٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی ، فروٹ و سبزی منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور آٹے کی قیمت میں کمی لانے کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہوئی ہے۔ بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ زور مرہ کی اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔


ای پیپر