Fog, Punjab, Pakistan, motorways, air operations
12 فروری 2021 (09:02) 2021-02-12

لاہور: پنجاب کے بیشتر شہروں میں اچانک دھند چھا گئی ، موٹروے ایم ٹو لاہور تا پنڈی بھٹیاں ، ایم تھری لاہور سے سمندری تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی متاثر ، دوحہ اور ابوظہبی سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا ، اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والی 10 پروازیں منسوخ جبکہ 12 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

دھند کے باعث لاہور موٹروے بند ہونے سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اُدھر طبی ماہرین نے سموگ پڑنے پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ، سموگ کے باعث سانس اور گلے کی بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے۔


ای پیپر