نیدرلینڈ ،2 پوسٹ آفسز میں”لیٹر بم“دھماکے
12 فروری 2020 (17:49) 2020-02-12

ایمسٹرڈم:نیدر لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 پوسٹ آفسز میں مشتبہ 'لیٹر بم' دھماکوں ہوئے۔پہلا دھماکا نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں صبح 8 بجے ہوا دفتر کے کمرہ خطوط میں ہوا۔دوسرا دھماکا نیدرلینڈ کے جنوب میں واقع شہر کرکرادہ کے خطوط علیحدہ کرنے والی کمپنی کے دفتر میں صبح 8.30 بجے کے قریب ہوا۔دونوں دھماکوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں۔

ڈچ پولیس کا کہنا تھا کہ 3 جنوری سے بھیجے جانے والے وہ لیٹر بموں کے حوالے سے تحقیقات جو ممکنہ طور پر ایک ہی شخص کی جانب سے بھیجے گئے ہیں۔اس سے قبل ایک ہوٹل، ایک پیٹرول پمپ، ایک گیراج، ایک اسٹیٹ ایجنٹ و دیگر کو بم دھماکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم کسی بھی واقعے میں بم پھٹ نہیں سکے تھے۔

گزشتہ کیسز میں لیٹر بموں کو ایک انتباہی خط کے ساتھ بھیجا گیا تھا جس کا مواد تفتیش کاروں کی جانب سے عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔لیٹر بموں کی تفتیش کرنے والی پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں آئی ہے۔یہ بات بھی واضح نہیں کہ آج ہونے والے دھماکوں میں استعمال کیے گئے بم جنوری میں بھیجے گئے بم جیسے ہی تھے یا نہیں۔


ای پیپر