فائل فوٹو

یورپ کا خلائی جہاز سولر اوربیٹر سورج کی جانب روانہ
12 فروری 2020 (10:34) 2020-02-12

لندن: سورج کو قریب سے دیکھنے کے لیے یورپ کا خلائی جہاز سولر اوربیٹر سورج کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

ڈیڑھ ارب یورو کی لاگت سے تیار ہونے والے اس خلائی جہاز میں ایسے کیمرے اور سینسر نصب ہیں جو سورج کے بارے میں نئی معلومات میں اضافہ کریں گے۔

خلائی جہاز 600 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت کو جھیل سکے گا۔ سولر اوربیٹر کو ایسے راستے پر ڈالا جائے گا جو اسے بتدریج سورج کی سطح سے صرف چار کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے تک لے جائے گا۔

سورج کی تپش سے بچنے کیلئے خلائی جہاز کو ایک بڑی ٹائٹینیم کی ڈھال کے پیچھے رہنا پڑے گا۔ محققین نے امید ظاہر کی ہے کہ سولر اوربیٹر سے حاصل ہونے والی معلومات سے شمسی طوفانوں کی پیشگوئی کرنے والے ماڈلز میں بہتری لائی جا سکے گی۔


ای پیپر