photo by twitter

'مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت ملی تو سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے'
12 فروری 2020 (10:10) 2020-02-12

لندن : وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت ملی تو سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ مریم والد کی تیمارداری کیلئے لندن جانا چاہتی ہیں لیکن قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں۔ فروغ نسیم نے حکومت کے جانے کی افواہوں کی تردید کر دی، کہا تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔

وزیر قانون نے لندن میں پاکستان ہائی کمشنر کی جانب سے نومنتخب برٹش پاکستانی ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کی، تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے مظلوم کشمیری اقوام عالم کی توجہ کے منتظر ہیں۔ عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر کہتے ہیں پاکستان میں امن عامہ کی بہتر صورتحال کی وجہ سے 120 سے زائد برطانوی ادارے کامیابی سے بزنس کر رہے ہیں۔


ای پیپر