حکومت اورمسلم لیگ ق میں صلح کی کہانی سامنے آگئی
12 فروری 2020 (01:00) 2020-02-12

لاہور: حکومت اورمسلم لیگ ق میں صلح کی کہانی سامنے آگئی ،دونوں جماعتوں میں صلح کیلئے کس نے اہم کردار اداکیا؟،کس نے پرویزخٹک کو مسلم لیگ ق سے مذاکرات پر آمادہ کیا؟۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جس کو مخالف سمجھتے رہے وہی چودھری سرور مفاہمت کار نکلے،ذرائع کاکہناہے کہ گورنر پنجاب کا ق لیگ کے تحفظات دور کرنے میںاہم کردارہا،وفاقی وزیر پرویز خٹک اوراسد عمر بھی گورنر پنجاب کی تجویز پر ملاقات میں شریک ہوئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چودھری سرور نے پرویز خٹک اوراسدعمر کو مذاکرات میں شریک ہونے کا مشورہ دیا تھا،گورنرپنجاب کے مشورے پر پرویز خٹک نے ق لیگ سے براہ راست رابطہ کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کو ق لیگ کیساتھ معاہدے اوروعدوں پر عمل کا مشورہ بھی گورنرنے دیا۔


ای پیپر