خلیج بنگال میں روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 16 ہلاک
12 فروری 2020 (00:47) 2020-02-12

ڈھاکہ: خلیج بنگال میں ایک کشتی ڈوبنے کے سبب کم از کم 16 افراد مارے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے بتایاکہ اس کشتی پر بنگلہ دیشی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے روہنگیا سوار تھے، جنہیں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ ملائیشیا لے جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق اس کشتی پر سوار ایک سو پچیس میں سے 62 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈز اور نیوی کے غوطہ خور اب تک 14 خواتین، ایک بچے اور ایک مرد کی لاش نکال چکے ہیں۔


ای پیپر