Image Source : INP

(ق)لیگ میں فاورڈ بلاک سے متعلق اہم خبر
12 فروری 2019 (21:49) 2019-02-12

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عمران خان کے آنے سے پہلے پاکستان میں کرپشن ایشو نہیں تھا، پہلے کوئی بھی کرپشن پر بات نہیں کرتا تھا، شہباز شریف عدالتوں میں پر دباﺅ ڈالا کرتے تھے، اپوزیشن لیڈر خود ہی عہدے سے ہٹ جائیں ، ( ق ) لیگ میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں ہے۔

انہوں نے منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اپنا پروڈکشن آرڈر ہی جاری کردیتے ہیں۔ شہباز شریف سے تفتیش نہیں ہوگی تو ان پر کیس خاک چلے گا۔ راجا بشارت صرف وفاقی پالیسی پر عمل کریں گے جو پولیسی وفاق کی ہوگی وہی پنجاب کی ہوگی۔

حمزہ شہباز کو لیڈر شپ سے ہٹا یا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ( ق ) لیگ میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں ہے۔


ای پیپر