Image Source : Facebook IK

’’ملک گیر کریک ڈائون ‘‘ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلہ
12 فروری 2019 (21:40) 2019-02-12

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس کے شعبہ سے متعلق معاملات کا جائزہ اجلاس ، گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاﺅن کرنے کی ہدایت کردی ۔

منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس کے شعبہ سے متعلق معاملات کا جائزہ اجلاس ہو ا ،اس دوران وزیراعظم نے گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاﺅن کرنے کی ہدایت کردی ۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو گیس کی موجودہ اور آئندہ کی طلب اوررسد کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت50ارب روپے کی گیس چوری کا سامنا ہے ،91فیصد صارفین کو تقریباً سو ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے ۔


ای پیپر