Image Source : Facebook

سونے کی قیمتوں میں حیران کن ردوبدل
12 فروری 2019 (18:17) 2019-02-12

کراچی:بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید50روپے مہنگاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں7ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1315ڈالرسے گھٹ کر1308ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد،لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں50روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں43روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی67850روپے سے بڑھ کر67900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت58170روپے سے بڑھ کر58213روپے ہوگئی۔

پیر کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.68روپے پرمستحکم رہی ۔


ای پیپر