Image Source : Facebook IK

راحیل شریف کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات
12 فروری 2019 (18:06) 2019-02-12

اسلام آباد :سعودی ولی عہد سلمان بن عبد العزیز کے دورے سے قبل اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی پاکستان آمد بھی اس دورے کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے ، راحیل شریف کی وزیر اعظم ہاﺅس میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں دہشتگردی کیخلاف اسلامی اتحاد ی فورسز کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کی وزیر اعظم ہاﺅس میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ،وزیراعظم ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیرخارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا،جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے، گزشتہ روز راحیل شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز بھی 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہے ہیں اور جنرل (ر) راحیل شریف کے دورے کو بھی اس دورے کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔


ای پیپر