فوٹو بشکریہ فیس بک

جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ذیشان کے حوالے سے اہم انکشاف
12 فروری 2019 (16:29) 2019-02-12

لاہور: سانحہ ساہیوال سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بھی ذیشان کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔ جے آئی ٹی نے ذیشان کے دہشت گردوں سے تعلقات سے متعلق مزید شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ خلیل، اس کی بیوی اور بیٹی کی موت کو اہلکاروں کی مس ہینڈلنگ قرار دیا جارہا ہے۔ انکوائری رپورٹ چند روز میں وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق مقتول خلیل کے 3 بچوں کی کفالت کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ بچوں کو بہترین سکولوں میں پڑھایا جائے گا، صحت کی مفت سہولیات دی جائیں گی اور دیگر معاملات میں بھی متاثرہ خاندان سے تعاون جاری رہے گا۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں ذیشان کے دہشت گردوں کے تعلقات سامنے آنے پر اس کے اہلخانہ کو کوئی امدادی رقم نہیں دی جائے گی۔


ای پیپر