پی ایس ایل کا پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائیگا
12 فروری 2019 (16:06) 2019-02-12

دبئی : پی ایس ایل فور کا نان سٹاپ کرکٹ ایونٹ جمعرات سے شروع ہو گا، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے حریف لاہور قلندرز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔دبئی کا میدان اور پی ایس ایل فور کا بڑا امتحان، نان سٹاپ کرکٹ 14 فروری جمعرات سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، 2بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول ہے، آخری نمبر کے آنے والے قلندرز موڈ اور ماحول بدلنے کے لیے پرجوش ہیں اور فاتحانہ آغاز پر نظریں ہیں ۔ 

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بج کر پینتالیس منٹ پر شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے نئے کپتانوں کے بڑے امتحان، محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ اور محمد حفیظ لاہور قلندرز کی کمان سنبھالیں گے۔ پی ایس ایل فور، بتیس دن اور چونتیس میچ ، پر مشتمل ہے، پہلی بار شارجہ کے میدان بھی شامل کر لئے گئے ہیں۔ 

صحرائی میدانوں سے پی ایس ایل کی پاکستان میں واپسی ہو گی۔آٹھ میچ اپنی سرزمین پر کھیلیں جائیں گے، زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ کی بہار آئے گی، شہر قائد میں 17مارچ کو ٹائٹل مقابلہ ہو گا۔


ای پیپر