فوٹو بشکریہ فیس بک

گریمی ایوارڈز، لیڈی گاگا نے 3 ایورڈ جیت کر میدان مار لیا
12 فروری 2019 (14:45) 2019-02-12

لاس اینجلس میں 61ویں سالانہ گریمی ایوارڈز 2019 کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا تو ریڈ کارپٹ پر اداکاروں نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگائے۔ گلوکارہ لیڈی گاگا نے 3 ایورڈ جیت کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گریمی ایوارڈز، لیڈی گاگا نے 3 ایورڈ جیت کر میدان مار لیا۔ لیڈی گاگا کے گیت جوئینے کو بیسٹ پاپ سولو پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ اے سٹار از بورن میں لیڈی گاگا کا گانا شیلو سال کا بہترین گانا منتخب ہوا۔

فیرل ویلمز سال کے بہترین پروڈیوسر قرار پائے۔ کیسی مس گریوز کے البم گولڈن آور کو البم آف دی ائیر جبکہ دعا لیپا بیسٹ نیو آرٹسٹ کی حق دار ٹھہریں۔

تقریب میں فنکار نت نئے فیشن سے مزین دلکش ملبوسات پہنے شریک ہوئے۔


ای پیپر