پی ٹی آئی کا بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف کمیشن بنانے کا اعلان
12 فروری 2019 (14:19) 2019-02-12

اسلام آباد:وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے کمیشن بنایا جارہا ہے جو بچوں کی کونسلنگ کریگا ، اگر کسی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو ہیلپ لائن 1099 پر کال کر سکتا ہے، نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا ۔

بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاکہ بچوں میں جنسی تشدد روز بروز بڑھنے لگا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کو اس حوالے سے آگاہی دینا بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات پر بچوں کو شرمانے کے بجائے بولنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سکول اور اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ بچوں کو آگاہی دینا ہو گی کہ ہماری سوسائٹی میں کیا ہو رہا ہے؟انہوں نے کہاکہ اگر کسی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو وہ ہیلپ لائن 1099 پر کال کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیلپ لائن بچوں اور والدین کا نام صیغہ راز میں رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں قانون موجود ہے لیکن لوگوں کو آگاہی نہیں جسکی وجہ سے جرائم بڑھ رہے ہیں۔ انہوں ن ے کہاکہ ایک کمیشن بنایا جا رہا ہے جو بچوں کی کونسلنگ بھی کریگا۔


ای پیپر