فوٹو بشکریہ فیس بک

اسٹار کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے دبئی میں لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا
12 فروری 2019 (13:46) 2019-02-12

دبئی : اسٹار کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے دبئی میں لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا، لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کی جانب سے ڈی ویلیئرز کا شاندار استقبال کیا گیا۔

پی ایس ایل فور میں دھوم مچانے کے لئے اسٹارز کی انٹری کا سلسلہ جاری۔ مسٹر تھری 60، اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی دبئی میں قلندرز کو جوائن کر لیا۔ اسٹار کھلاڑی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈی ویلیئرز گزشتہ رات بیوی اور بچوں کے ہمراہ دبئی پہنچے

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے ڈوین سمیتھ نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا۔ لاہور قلندر کے ہاردس ولجوئین بھی دبئی پہنچ گئے۔


ای پیپر