فائل فوٹو
12 فروری 2019 (12:23) 2019-02-12

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے شیخ رشید کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے کی مخالفت کر دی۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے کی کوئی ضرورت نہیں، شہباز شریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے ہم رکاوٹ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پی ٹی آئی ارکان موجود ہیں، کمیٹی وہی کام کرے گی جو ملکی مفاد میں ہو گا۔


ای پیپر