فوٹو بشکریہ فیس بک

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 جاری کر دی
12 فروری 2019 (11:38) 2019-02-12

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019 جاری کر دی، سبسڈی کی تمام کی تمام امیدیں دھری کی دھری رہ گئیں۔

حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک طلب کرلی گئی ہیں۔ اس بار سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ چوراسی ہزار دو سو انیس عازمین حج پر جائیں گے جبکہ نجی سکیم میں اکہتر ہزار چھ سو دس عازمین حج کریں گے۔ نان حج کوٹہ آپریٹرز 100 کمپنیوں کو 50 کے حساب سے کوٹہ ملے گا۔

حج پالیسی کے مطابق شمالی ریجن کے لیے حج اخراجات بغیر قربانی کے 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے ہونگے۔ جبکہ قربانی کے اخراجات 19 ہزار 451 روپے الگ ہوں گے۔ جنوبی ریجن کے لیے حج اخراجات بغیر قربانی کے 4 لاکھ 26 ہزار 975 روپے ہوں گے۔

80 سال سے اوپر اور تین سال سے ناکام رہنے والوں کے لئے دس، دس ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت 8 مارچ کو قرعہ اندازی ہوگی۔ حج پالیسی وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔


ای پیپر