ترکی فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 4 فوجی جاں بحق
12 فروری 2019 (10:49) 2019-02-12

انقرہ: ترک شہر استنبول میں فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 4 فوجی جاں بحق ہو گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حادثے کی مزید تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔


ای پیپر