فوٹو بشکریہ فیس بک

اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ہوگی: اسرائیلی وزیراعظم
12 فروری 2019 (10:24) 2019-02-12

لندن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہیو نے ایران کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل ایران کی دھمکیوں کو نظرانداز نہیں کرتا لیکن ان سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ہوگی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انقلاب ایران کی وجہ سے 40 سال سے صرف کرپشن، جبر اور دہشت گردی پیدا ہوئی۔ انہوں نے انقلاب ایران کو عوام کے لیے ناکام قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی عوام انقلاب ایران سے کہیں زیادہ روشن مستقبل کے مستحق ہیں۔


ای پیپر